31 اکتوبر 2012 - 20:30

سپاہ پاسداران نے تیرہ آبان کے واقعے کو امریکہ کی شرپسند حکومت کے خلاف ملت ایران کی استقامت اور عزم کا مظہر قراردیا ۔

ابنا: سپاہ پاسداران نے تیرہ آبان کے دن کی مناسبت سے ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ ملت ایران کی تاریخ میں ایسے دن ہیں جوسامراج کے خلاف جق پسند و ظلم مخالف ملت ایران کی دیرینہ جدوجہد کی یادیں تازہ کردیتے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ تیرہ آبان مطابق چار نومبر انیس سو چونسٹھ کو شاہی حکومت نے حضرت امام خمینی قدس سرہ کو جلاوطن کیا تھا۔تیرہ آبان مطابق چار نومبر انیس سو اٹھتر کو شاہ کی فوج نے طلباء کا قتل عام کیا تھا اور اسی دن انیس سو اناسی میں طلباء نے تہران میں امریکہ کے سفارت خانے پرقبضہ کرلیا تھا۔ان واقعات نے اسلامی انقلابی تحریک کو آگے بڑھانے میں نہایت اہم کردار ادا کیا ہے۔تیرہ آبان کو ایران میں سامراج سے مقابلے کا دن قراردیا گيا ہے۔

.....

/169